مشیِ فاطمیہ میں علما میزبان کی حیثیت رکھتے ہیں، یہ سفر بھی اربعین کی طرح عالمی خدمت کا منظر پیش کرے، مولانا سید جواد حسن زیدی
16 نومبر 2025 - 18:55
News ID: 1751000
اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، یکم جمادی الثانی کو بعد نمازِ ظہرین حرمِ سیدہ معصومہ قم سے مسجد جمکران تک ہونے والی مشیِ فاطمیہ کے حوالے سے مولانا سید جواد حسن زیدی نے کہا کہ اس معنوی سفر میں علمائے کرام میزبان ہیں۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ جس طرح اربعین میں علما اور خدام پوری دنیا سے آنے والے زائرین کی خدمت کرتے ہیں، اسی طرح مشیِ فاطمیہ بھی عالمی میزبانی اور خدمت گزاری کا عظیم منظر بنے۔
آپ کا تبصرہ